turky-urdu-logo

ترک کمپنی ٹوگ نے اپنی نئی سیڈان ماڈل کا ٹیزر جاری کر دیا

ترک کمپنی ٹوگ نے اپنی نئی سیڈان ماڈل کا ٹیزر جاری کر دیا

"T10؟” کیپشن کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زیر بحث گاڑی فاسٹ بیک لائنوں والی سیڈان ہے۔

نیا ماڈل  جس کی لاس ویگاس میں CES 2024 میں 9-12 جنوری کو نقاب کشائی کی جائے گی، اسے T10S کہا جائے گا۔

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مہمت فتح  نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ گاڑی خوبصورت ہے۔

ٹوگ اپنے نئے ماڈل کے ساتھ عالمی سطح پرجلوہ دکھانے کے لیے تیار ہے۔

ترکیہ کے آٹوموبائل جوائنٹ وینچر گروپ ٹوگ نے ​​دسمبر 2019 میں ملک کی پہلی الیکٹرک گاڑی کا پروٹو ٹائپ متعارف کروایا تھا۔

ٹوگ کمپنی کا مقصد 2030 تک پانچ مختلف ماڈلز میں 10 لاکھ گاڑیاں تیار کرنا ہے۔

ٹوگ الیکٹرک کار ملک کی ہائی ٹیک ترقی کی علامت ہے۔

Read Previous

ترکیہ کے قومی شاعر ، محمد عاکف ارصوئے

Read Next

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے 25 ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی سہولت فراہم

Leave a Reply