turky-urdu-logo

پیرس معاہدے کی توثیق کے بعد ترکیہ کا موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کا عزم اور بھی مضبوط ہوگیا: خاتون اول

خاتون اول امینہ ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں پر عزم ہے اور گزشتہ سال پیرس موسمیاتی معاہدے کی توثیق کے بعد اس عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔

امینہ ایردوآن نے یہ ریمارکس استنبول میں ڈولمباحس کے صدارتی دفتر میں پائیدار ترقی پر مبنی سرکلر اکانومی اور زیرو ویسٹ بلیو پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہے۔

انکا کہنا تھا کہ پائیدار ماحولیاتی اہداف اختیار کرکے ہم اپنے کل کو تبدیل کر سکتے ہیں اور اپنی آنے والی نسلوں کی حفاظت کر سکتے ہیں۔

امینہ ایردوان کا مزید کہنا تھا کہ 2017 میں زیرو ویسٹ پروجیکٹ منصوبے کا آغاز کیا تھا تاکہ پائیدار ترقی کے اصولوں کے تحت ملک میں فضلہ پر قابو پایا جا سکے۔

ترک پارلیمنٹ نے گزشتہ اکتوبر میں موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی کوششوں میں حصہ ڈالنے کے لیے پیرس ماحولیاتی معاہدے کی توثیق کی تھی۔

12 دسمبر، 2015 کو اس معاہدے پر دستخط کیے گئے، یہ معاہدہ گلوبل وارمنگ کو 2 ڈگری سیلسیس سے کم تک محدود کرکے اسے 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود کرنے کی کوششوں کا تعاقب کرتے ہوئے خطرناک ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچنے کے لیے ایک عالمی فریم ورک مرتب کرے گا۔

Read Previous

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا امریکی حکومت اور عوام کو یوم آزادی کے موقع پر پیغام

Read Next

پاکستان: انسانی ہمدردی کے تحت افغان زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی فراہمی اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Leave a Reply