turky-urdu-logo

متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھی پوزیشن میں ہیں، صدر ایردوان

ترک صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ جیسے ترکیہ اور مصر کے درمیان تعلقات میں تبدیلی آرہی ہے ویسے ہی آنے والے وقتوں میں شام کے ساتھ بھی حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔

صدرا یردوان نے وسطی صوبہ قونیہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں تلخ جذبات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

قطر میں اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ السیسی اس ملاقات سے بہت خوش ہیں اور ہم بھی اس ملاقات سے مطمئن ہیں۔

نیز، انکا کہنا تھا کہ امید ہے مصر کے ساتھ حالات معمول پر آنے کا عمل وزارتی سطح پر جاری رہے گا۔

قطر میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ اب ہم اپنے وزرا ء کے درمیان مذاکرات کا آغاز کریں گےتاکہ بات چیت کو وسعت اور ترقی دی جائے ۔

ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان ناراضگی دور کی جائے۔بحیرہ روم میں ترکیہ اور مصر کے درمیان ایسا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جو خلیجی ممالک کے ساتھ ترکیہ کی ناراضگی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ جب یہ مسائل ختم ہو جاتے ہیں، تو منصوبے ناکام ہو جاتے ہیں۔

ہم جانتے ہیں کہ بہت سے لوگوں کو یہ بات پریشان کر رہی ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھی پوزیشن میں ہیں۔

گزشتہ ہفتے صدر ایردوان نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے مصافحہ کیا اور بات چیت کی جب دونوں کی ملاقات قطری دارالحکومت میں 2022 ورلڈ کپ کے افتتاح کے موقع پر ہوئی۔

ترکیہ اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات مصر میں 2013 کی فوجی بغاوت جس نے آنجہانی صدر محمد مرسی کا تختہ الٹ دیا تھا، دونوں طرف سے الزامات منفی نوعیت اختیار کی۔

Read Previous

کینیڈا کا پاکستان کیلئے ویزا آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان

Read Next

پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

Leave a Reply