turky-urdu-logo

ترک صدر ایردوان کا دورہ البانیہ، زلزلے سے متاثرہ افراد میں گھروں کی تقسیم

ترک صدر رجب طیب ایردوان البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما کی سرکاری دعوت پر دارالحکومت تیرانا پہنچ گئے۔

البانوی وزیراعظم ایدی راما نے صدر کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

صدر ایردوان نے دورے کے دوران البانوی وزیراعظم اور کابینہ سے ملاقات کی۔ صدر نے 2019 میں البانیہ میں آنے والے زلزلے سے بے گھر ہونے والے افراد  میں گھروں کی چابیاں تقسیم کیں، ان گھروں کی تعمیر ترکی نے کی۔

صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ گھر ترک عوام کا البانیہ کے لئے تحفہ ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا ترکی واحد ملک ہے جو خطے میں قدرتی آفات میں گھرے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑا رہا، 542 نئے گھروں کی تعمیر ترک عوام کی طرف سے البانیہ کے لئے ایک تحفہ ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے، تجارت، معیشت اور ذرائع ابلاغ میں تعاون کے 7 معاہدوں پر دستخط ہوئے، صدر ایردوان اور البانوی وزیراعظم ایدی راما نے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

علاوہ ازیں صدر ایردوان تیرانا میں ترکی کی تعاون و ترقی ایجنسی TIKA کی طرف سے مرمت کی گئی ادھم بے جامع مسجد کا افتتاح کریں گے اور البانیہ قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

Read Previous

مقبوضہ کشمیر: لداخ میں سرکاری نوکری کے لیے اردو زبان کی شرط ختم

Read Next

سعودی عرب: کورونا کی بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر مسافروں کے لیے قرنطیہ کی شرط لازم

Leave a Reply