صدر ایردوان عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پڑوسی ملک کے حکام سے بات چیت کریں گے۔
بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صدر ایردوان کا استقبال عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی اور دیگر عراقی حکام نے کیا۔
سرکاری دورے میں صدر ایردوان کے ساتھ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان، وزیر داخلہ علی یرلیکایا، قومی دفاع کے وزیر یاسر گولر، کمیونیکیشنز ڈائریکٹر فرحتین التون، ان کے چیف ایڈوائزر عاکف کاگتے کیلک اور دیگر وزراء بھی موجود ہیں۔
توقع ہے کہ صدر ایردوان اپنے ایک روزہ دورے کے دوران اپنے عراقی ہم منصب عبداللطیف راشد اور وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات کریں گے۔
بغداد کے بعد وہ شمالی عراق میں کرد علاقائی حکومت (KRG) کے دارالحکومت اربیل کا بھی دورہ کریں گے۔
