turky-urdu-logo

ترکیہ کی این جی اوز غزہ میں بحران کے دوران امدادی کاروائیوں میں مصروف

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے مالی  بحران کے دوران، ترکیہ کے این جی اوز اہم انسانی امداد فراہم کر رہی ہیں۔

اب تک 240 سے زائد ٹرک کھانے پینے کی اشیاء، طبی سامان اور حفظان صحت کے کٹس لے کرغزہ پہنچ چکے ہیں۔

ترک ریڈ کریسنٹ (KIZILAY) اور آئی ایچ ایچ جیسی اہم تنظیموں نے لاکھوں کھانے کے پیکٹ، طبی سامان اور کمبل متاثرین میں تقسیم کئے ہیں۔

مزید برآں، غزہ کے عوام کی صحت کی دیکھ بال کیلئے ایمبولینسیں اور پناہ گزینوں کی ضروریات کے لیے خیمے بھی بھیجے گئے ہیں۔

صورتحال اب بھی انتہائی سنگین ہے لیکن ترکیہ کی پائیدار امدادی کوششیں فلسطینی عوام کو اس مشکل گھڑی میں اہم مدد فراہم کر رہی ہیں۔

Read Previous

صدر ایردوان کی ترکیہ میں تمام نسلی گروپوں کے درمیان اتحاد کی اپیل

Read Next

ترکیہ اور اردن کا شام کے مستقبل کیلئے مشترکہ روڈ میپ پر اتفاق

Leave a Reply