turky-urdu-logo

ترکیہ کے نو دریافت کردہ تیل کے ذخائر سے معیشت کو سالانہ 2.9 بلین ڈالر کا سہارا ملے گا

ملک کے جنوب مشرقی علاقے گبر میں ترکیہ کی نئی تیل کی دریافت سے ملک کی مجموعی ہائیڈرو کاربن پیداوار 1 لاکھ  بیرل یومیہ (bpd) سے 1 لاکھ  ہزار80 تک بڑھنے کا تخمینہ ہے۔

 

صدر ایردوان نے وسطی قونیہ صوبے میں کاراپنار سولر پاور پلانٹ اور حال ہی میں مکمل ہونے والے دیگر منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں اس خبر کا انکشاف کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سیرنک کے قریب کدی اور گابر میں تیل کی دریافت سے 1 لاکھ بیرل یومیہ پیداواری صلاحیت حاصل ہوگی۔

 

انکا کہنا تھا کہ ذخائر اس قدر اعلیٰ معیار کے ہیں کہ ان میں ملک کو توانائی کے برآمد کنندہ ممالک میں تبدیل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

 

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 2 ہزار 6 سو میٹر (8 ہزار 5 سو 30 فٹ) کی گہرائی میں دریافت ہونے والا تیل 100 کنوؤں سے نکالا جائے گا اور ہماری روزانہ کی کھپت کا دسواں حصہ پورا کرے گا۔

Read Previous

ترکیہ انتخابات: فرانس میں ووٹنگ کے دوران دہشت گرد تنظیم کا حملہ، متعدد افراد زخمی

Read Next

یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ اور پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام سیمینار

Leave a Reply