turky-urdu-logo

ترک ویکسین "ترکوویک” کورونا کی نئی قسم کے خلاف موثر قرار

ترک مقامی  ویکسین ترکو ویک  جو  نئی عالمی وبا  کورونا وائرس (COVID-19) کے خلاف تیار کی گئی ہے، اومی کرون  قسم کے خلاف بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔

ترک ویکسین انسٹی ٹیوٹ کے صدر اور وزارت صحت کی کورونا وائرس سائنٹیفک کمیٹی کے رکن پروفیسر آتش قارا  نے شانلی عرفہ میں ترکو ویک کی سیریل پروڈکشن کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کا اومی کرون ویرینٹ دیگر اقسام کے مقابلے زیادہ تیزی سے پھیل رہا  ہے اس سلسلے میں ترکو ویک  ویکسین کو بھی زیادہ موثر بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ شہریوں کی طرف سےمقامی  ویکسین میں دکھائی جانے والی دلچسپی سے مطمئن ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ "جب ہمارے پاس موجود ڈیٹا سے ترکو ویک  کا موازنہ کرتے ہیں تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ اومی کرون  کے خلاف تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے باقی دنیا کے مقابلے میں پہلے بوسٹر ڈوز کی خوراک کی درخواست کی اس صورتحال  سے وائرس کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

Read Previous

بھارت: شدید رد عمل کے بعد مسلم خواتین کو فروحت کرنے والی ویب سائٹ بند

Read Next

امریکی صدر کی روس کو دھمکی، یوکرین پر حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے

Leave a Reply