ترک نائب وزیر خارجہ سیدت اونال آج پاکستان پہنچیں گے۔
دورے کا مقصد پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کے ساتھ سیاسی مشاورت کرنا ہے۔
ترک وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر سیاسی مشاورت کی جائے گی۔ ترک وفد کی سربراہی سیدت اونال جبکہ پاکستانی وفد کی سربراہی سہیل محمود کریں گے۔
بیان کے مطابق "مشاورت کے دوران، دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر برادر ملک پاکستان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا”۔
