turky-urdu-logo

ترکیہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں تب تک جاری رکھے گا جب تک ترکیہ کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ نہیں ہو جاتی،صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی جانب سے خطے میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک کہ شمالی عراق کا پہاڑی علاقہ اور ترکیہ کی جنوبی سرحد مکمل طور پر محفوظ نہیں ہو جاتی۔

صدر ایردوان نے انقرہ میں کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں ہماری کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک کہ ہم شمالی عراق کے پہاڑوں کے ایک ایک انچ کو محفوظ نہیں کر لیتے جو دہشت گردی کی کارروائیوں کا ذریعہ ہیں۔

انکا کہنا تھا  کہ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران، شام اور عراق میں فضائی کارروائیوں کے ایک حصے کے طور پر 114 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 78 دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد گروپ PKK کو ہتھیار، گولہ بارود، تربیت اور پناہ گاہیں فراہم کر کے اسے تقویت دینے اور مضبوط کرنے کی کوششوں نے زور پکڑا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہماری سرحد پار کارروائیوں نے ان سازشوں کو بھی ناکام بنا دیا ہے جس کا مقصد ترکیہ کو غیر قانونی نقل مکانی کی لہر کے ذریعے اندرونی انتشار میں گھسیٹنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ بلاشبہ آنے والے مہینوں میں دہشت گردی سے لڑنے کے لیے اضافی اقدامات کرے گا۔

ترکیہ کے خلاف اپنی 35 سال سے زیادہ کی دہشت گردی کی مہم میں، PKK – جسے ترکیہ، امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین نے ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر درج کیا ہے – 40,000 سے زیادہ لوگوں کی موت کا ذمہ دار ہے، جن میں خواتین، بچے اور شیرخوار شامل ہیں۔

Read Previous

ترکیہ ہرگز اپنی سرحدوں پردہشت گردی کی اجازت نہیں دے گا،وزیر دفاع

Read Next

ترک پارلیمنٹ نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اعلامیہ منظور کر لیا

Leave a Reply