turky-urdu-logo

ترکیہ کے پہلے خلائی مشن کا آغاز 17 جنوری کو ہوگا

ترکیہ کا پہلا خلائی مسافر اس ہفتے جمعرات کی  صبح 1:11 بجے امریکی ریاست فلوریڈا سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہونے والا ہے۔

Ax3 مشن کا اصل میں  9 جنوری کا آغاز ہوا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے اسے 17 جنوری کے لیے دوبارہ شیڈول کیا گیا۔

ترک خلاباز کرنل Alper Gezeravci اپنے ہسپانوی، اطالوی اور سویڈش ساتھیوں کے ساتھ مشن میں حصہ لیں گے۔

توقع ہے کہ عملہ 1:15 بجے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے اپنے سفر کا آغاز کرئے گا۔

دو ہفتے کے مشن کے دوران Alper Gezeravci بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 13 سائنسی تجربات میں حصہ لیں گے۔

ترکیہ نے گزشتہ سال ٹیکنالوجی کے بڑے ایونٹ ٹیکنوفیسٹ  کے دوران ترک فضائیہ کے F-16 پائلٹ Gezeravci کو ملک کے پہلے ممکنہ خلائی مسافر کے طور پر منتخب کیا۔

ترکیہ کی خلائی ایجنسی 2018 میں قائم کی گئی تھی اور اس نے 2019 میں اپنے خلائی پروگرام کا اعلان کیا تھا۔

Read Previous

قومی اقدار کی خلاف ورزی پر اسرائیلی کھلاڑی کو ترک فٹبال کلب کے اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا

Read Next

غزہ کے لوگ جہنم میں رہ رہے ہیں اور کہیں بھی محفوظ نہیں ہے،سربراہ اقوام متحدہ

Leave a Reply