turky-urdu-logo

” ترکیہ فتنے کی آگ کو بڑھنے نہیں دے گا ” ابراہیم قالن

ترکیہ کے قومی انٹیلیجنس ادارے کے سربراہ ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ ترکیہ کبھی بھی خطے میں “فتنے کی آگ” کو ہوا دینے والا فریق نہیں بنے گا۔
استنبول میں STRATCOM Summit 2026 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
"جاری ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی ایک بڑے علاقائی بحران کی شکل اختیار کر چکی ہے، جسے روکنے کے لیے ترکیہ مسلسل سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔”

انہوں نے خبردار کیا کہ یہ جنگ صرف ایک ملک تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، ترکیہ کی ترجیح جنگ کا خاتمہ اور خود کو اس تنازع سے دور رکھنا ہے۔

ابراہیم قالن نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ترکیہ “آگ کو خود سنبھالے گا مگر اسے پھیلنے نہیں دے گا”، اور خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ اس جنگ کو روکنے کے لیے مذاکرات ضروری ہیں اور مختلف ممالک کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کوششوں کو سراہا جانا چاہیے۔

Read Previous

ترک وزیرِ دفاع کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

Read Next

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان اسلام آباد پہنچ گئے!

Leave a Reply