ترکیہ غزہ کے لیے اسپتال ،ادویات،ایمبولینس اور دیگر ضروری سامان سے لدا بحری جہاز جلد مصر روانہ کرے گا۔
غزہ کے لیے روانہ کیا جانے والا یہ بحری جہاز ضلع ازمیر کی بندرگاہ پر لوڈ ہونا شروع ہو جائے گا۔
اس جہاز پرانتہائی نگہداشت کے آلات، اسپتال کے لیے ضروری تمام آلات اور دیگر طبی ساز و سامان لادا جائے گا۔
اس کے علاوہ ، علاقے کےلیے بیس عدد ایمبولینسیں ،امدادی طبی گاڑیاں اور جنریٹرز بھی روانہ کیے جائیں گے۔
