ترک وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ ترکیہ غزہ میں جنگ بندی کے بغیر اسرائیل کے ساتھ توانائی سے متعلق کسی بھی منصوبے پر بات نہیں کرے گا کیونکہ یہ اس کے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی بے عزتی ہو گی جو بڑی بربریت کا سامنا کر رہے ہیں۔
غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے بعد ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان توانائی سے متعلق ممکنہ منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیرر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ماحول میں،کسی بھی منصوبے کے بارے میں بات کرنا ہمارے بھایئوں کی توہین ہے جوہم ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔
اس وقت ہم صرف ایک ہی چیز کے بارے میں بات کریں گے کہ ہم غزہ کی بجلی، پانی اور خوراک کی ضروریات کو کیسے پورا کر سکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ فلسطین ان کے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے اور کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ملک کو بجلی کی فراہمی کے منصوبوں پر 2016 کے بعد اسرائیلی فریق کے ساتھ بات چیت ہوئی تھی۔
