turky-urdu-logo

ترکیہ زلزلہ متاثرین کے لیے ترکک ممالک کا خلوص ناقابلِ فراموش ہے، صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ  گزشتہ ماہ کے زلزلوں کے بعد تمام ترکک قوموں کی طرف سے دی گئی انمول مدد کو ترکیہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔

ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں آرگنائزیشن آف ترک سٹیٹس (OTS) کے ایک غیر معمولی سربراہی اجلاس کے اختتامی کلمات میں کہا کہ ہم تباہی کے بعد ترکک ممالک کی طرف سے دکھائی گئی یکجہتی اور اتحاد کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

سربراہی اجلاس میں آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف، کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف، ازبک صدر شوکت مرزیوئیف، ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے صدر ایرسین تاتار، ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان، بیرنگولیو، چئیرمین بحیثیت صدر نے شرکت کی۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترک ریاستوں کی تنظیم کے ممالک ہمارے ان دوستوں میں شامل تھے جنہوں نے مدد کے لیے ہماری پکار کا فوری جواب دیا، تیز ترین کارروائی کی، اور ہمارا درد بانٹا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ تباہی کے اثرات پر قابو پانے اور ہمارے لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے انکی یکجہتی اور حمایت جاری رہے گی۔

ایردوان نے زلزلے سے متاثرہ جنوبی علاقے کی جلد از جلد تعمیر نو کے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مئی تک 1 لاکھ کنٹینرز لگانے کا ارادہ رکھتی ہے جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ  زلزلہ متاثرین کو بہترین جگہ پر پناہ دہ جا سکے۔

6 فروری کو، 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں نے 11 صوبوں – ادانا، آدیامان، دیار باقر، ایلازیگ، حطائے، غازینتپ، قہرمانماراش، کلیس، ملاطیا، عثمانیہ، اور سانلیورفا – کو متاثر کیا- جنوبی ترکیہ میں، تقریباً 50 لوگوں کی جانیں گئیں۔

ترکیہ میں1 کروڑ 35 لاکھ سے زیادہ لوگ تباہ کن زلزلوں سے متاثر ہوئے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ شمالی شام میں بھی بہت سے لوگ ان زلزلوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

Read Previous

جنوب مشرقی ترکیہ میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16 ہو گئی

Read Next

ترکیہ اور فن لینڈ کے دو طرفہ تعلقات بہتر کیے جائیں گے، صدر ایردوان

Leave a Reply