صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ اپنے تمام آبی وسائل کی حفاظت جاری رکھے گا، جو کہ اگلی صدی کا سب سے زیادہ اہم اثاثہ ہے۔
ایردوان نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم اپنے آبی وسائل کے تحفظ کے لیے سخت محنت کرتے رہیں گے، جو کہ اگلی صدی کا سب سے اہم اثاثہ ہے۔
1993 سے اب تک ہر سال 22 مارچ کو پانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یہ دن پانی کے انتظام کی اہمیت، محفوظ پانی تک رسائی سے محروم رہنے والے 2.2 بلین لوگوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور پانی کے عالمی بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
اپنے پیغام میں خاتون اول امینہ ایردوان نے کہا کہ ترکیہ کو دیگر ممالک کی طرح موسمیاتی تبدیلیوں اور اس کے دردناک نتائج کا سامنا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہر آفت جس کا ہم تجربہ کرتے ہیں وہ ہمیں پانی کی اہمیت سے روشناس کرواتا ہے۔
