
ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے کہا ہےکہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر، ترکیہ”دوستانہ اور برادرانہ” تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہش مند ہے ۔
میلوت چاوش اولو نے ان خیالات کا اظہار ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران کیا ۔
ملاقات میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے ترکیہ کے جاری دورے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا
وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کے تین روزہ دورے پر انقر ہ پہنچے ۔ شہباز شریف کا وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد ترکیہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف آج ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے