turky-urdu-logo

ترکی امریکہ کے ساتھ مسائل کے جلد حل کا خواہشمند ہے، ترک وزیر خارجہ

ترکی امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے  اور مسائل کے جلد حل کا خواہشمند ہے

ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو  نے نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو کے دوران  ترک اور امریکی   صدور کی ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے  بتایا کہ  امریکی صدر جوبائیڈن کی تجویز پر اسٹریٹجک میکانزم  شکیل دے دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو درپیش مسائل  میں  سے  جن معاملات پر امریکہ کے ساتھ  بہتر تعلقات استوار کیے جا  سکتے ہیں ان پر اس میکانزم کے ذریعے  کام کیا جا ئے گا ۔

وزیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ملاقات بھی اس  سال متوقع  ہے

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس میکانزم کے ذریعے ، ہم مسائل کو حل یا کم کر سکتے ہیں اور نتیجہ پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ کام کر کے اپنے تعاون کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

4 اپریل کو امریکی انڈر سکریٹری آف اسٹیٹ وکٹوریہ نولینڈ کے دورہ انقرہ کے دوران  ترکی-امریکہ اسٹریٹجک میکانزم کا آغاز کیا گیا تھا

آج ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو  وزرائے خارجہ کی سطح پر امریکی  سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن سے ملاقات کریں گے۔

صدر ایردوان  اورامریکی صدر   جو بائیڈن نے گزشتہ سال اٹلی میں ہونے والی ملاقات میں  ایک ایسا میکانزم  قائم کرنے پر اتفاق کیا جو اعلیٰ سطحی مذاکرات کو فروغ دے اور ان مسائل کو حل کرے جن پر ترکی اور امریکہ مکمل طور پر متفق نہیں ہیں اور جن مسائل پر کام  کیا جا رہا  ہے اس حوالے سے بھی تعاون کرے ۔

Read Previous

75ویں کینز فلم فیسٹول کا آغاز آج فرانس میں ہو گا

Read Next

لیورپول نے چیلسی کو شکست دے کر ایف اے کپ اپنے نام کر لیا

Leave a Reply