turky-urdu-logo

ترکیہ غزہ میں نسل کشی کا فوری خاتمہ اور قصورواروں کو سزا دینا چاہتا ہے،صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ غزہ میں نسل کشی کا فوری خاتمہ اور قصورواروں کو سزا دینا چاہتا ہے۔

یونان سے واپسی پر اپنے طیارے میں سوار صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو ایسی سزا ملنی چاہیے جو ہر کسی کے لیے سبق آموز ہو۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو بھی اپنی سیاسی زندگی کو طویل کرنے کے لیے  اور مقدموں سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ سب اقدامات کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا  کہ جس طرح سابق صدر  میلوسیوچ پر بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا گیا، اسی طرح نیتن یاہو کے ساتھ مل کر کام کرنے والے تمام اسرائیلی اور غیر اسرائیلی سیاست دانوں کے خلاف غزہ کے قتل عام کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

صدر ایردوان نے مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی دوبارہ عام شہریوں کو مارنے اور ہسپتالوں پر بمباری کرنے کے بارے میں نہ سوچے۔

 

 

Read Previous

ترکیہ اور یونان کے درمیان کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جسے حل نہ کیا جا سکے،صدر ایردوان

Read Next

صحافیوں پر جاری ظلم و ستم پر خاموش رہنے والوں کو کسی اور مسئلے پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں،صدر ایردوان

Leave a Reply