وزیر خارجہ حاقان فیدان نے مغرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود کو اسرائیلی "جنگی جرائم” سے الگ کرے۔
فیدان نے استنبول میں بین الاقوامی اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی دنیا کو اسرائیل کے جنگی جرائم سے خود کو دور رکھنا چاہیے۔
اسرائیل کی کوئی بھی مشروط یا غیر مشروط حمایت مزید فلسطینیوں کے قتل کے لیے ایک خالی چیک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ فلسطینی پرچم کے خلاف عدم رواداری کو نہیں بھولے گی آج کے دور کا امن دوغلہ ہے جہاں قرآن پاک پر حملوں کو اظہار رائے کی آزادی کے طور پر قبول کیا جاتا ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے زور دیا کہ حقیقی امن انصاف، بین الاقوامی تعاون اور سچائی سے ہی ممکن ہے۔
