turky-urdu-logo

ترکیہ کی صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے تیاری مکمل

ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگی اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

ملک بھر کے 973 اضلاع اور 1 ہزار 94 ضلعی الیکشن بورڈز میں کل 1 لاکھ 91 ہزار 8 سو85 بیلٹ بکس لگائے جائیں گے تاکہ صدر اور ممبران پارلیمنٹ کا انتخاب کیا جا سکے، جو پانچ سال کے لیے خدمات انجام دیں گے۔

ترکیہ اور بیرون ملک 64.1 ملین سے زیادہ ووٹرز ووٹ ڈالیں گے۔

ملک میں پہلی بار تقریباً 4.9 ملین ووٹ ڈالے جائیں گے۔

جن لوگوں نے ووٹر کی معلوماتی پرچہ حاصل نہیں کیا وہ سپریم الیکشن بورڈ (YSK) کی ویب سائٹ پر یہ جان سکیں گے کہ وہ کہاں اور کس بیلٹ باکس میں ووٹ ڈالیں گے۔

اگر الیکشن دوسرے راؤنڈ میں جاتا ہے تو پرچہ دوبارہ درکار نہیں ہوگا۔

ووٹنگ اسٹیشن میں ویڈیو ریکارڈرز یا مواصلاتی آلات جیسے موبائل فون یا کیمروں کے ساتھ داخل ہونا منع ہوگا۔

ان آلات کو بیلٹ باکس کمیٹی میں چھوڑ دیا جائے گا اور ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد واپس کر دیا جائے گا۔

ووٹرز صدر اور نائبین کے لیے دو الگ الگ بیلٹ پیپر ایک ہی لفافے میں ڈال کر بیلٹ باکس میں ڈالیں گے۔

سب سے پہلے صدارتی انتخاب کے لیے بیلٹ پیپرز کی گنتی اور فہرست سازی کی جائے گی۔

Read Previous

ترک عوام مغربی ایجنڈے کے پابند نہیں، صدر ایردوان

Read Next

صدر ایردوان نے استنبول میں بارباروس حیر الدین پاشا مسجد کا افتتاح کر دیا

Leave a Reply