turky-urdu-logo

ترکیہ اٹلی سے اناطولیائی نسل کے 10 تاریخی نمونے واپس لائے گا

ترک ثقافت اور سیاحت کے وزیر کا کہنا ہے کہ ترکیہ اٹلی سے 10 تاریخی نمونے واپس لائے گا جو ملک سے اسمگل کیے گئے تھے۔

مہمت نوری ایرسوئے نے X پر کہا کہ ہم اپنے ملک سے اسمگل کیے گئے فن پاروں کو ان سرزمینوں پر واپس لانا جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں سے وہ تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک سے غیر قانونی طور پر ہٹائے گئے terracotta کے دس نمونے اطالوی ثقافتی پولیس نے فلورنس میں قبضے میں لے لیے اور ہمارے روم کے سفیر عمر گوکوک اور ہماری وزارت کے حکام کے حوالے کر دیے۔

ایرسوئے نے اطالوی حکام کا "قریبی تعاون” اور ترکیہ  کی ٹیم کا ان کے محتاط پیروی کے لئے شکریہ ادا کیا۔

Read Previous

غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت کو شام میں پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے اور غزہ سے اسکا خاتمہ ہونا چاہیے،ترک وزارت خارجہ

Read Next

غزہ پر جاری ظلم  کے خلاف ترکیہ کی حمایت اور موقف قابل تعریف ہے،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

Leave a Reply