turky-urdu-logo

ترکیہ سائنس دانوں کے لیے توجہ کا مرکز بن جائے گا، صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں  ترکیہ سائنس دانوں کے لیے توجہ کا مرکز بن جائے گا۔

ایردوان  نے دارالحکومت انقرہ میں ایک تقریب  سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم  اپنے نوجوانوں کو نہ صرف بیرون ملک کا  تجربہ فراہم کرتے ہیں بلکہ ترکیہ کو دنیا کے سائنسدانوں کے لیے توجہ کا مرکز بھی بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اپنے نوجوانوں کے بیرون ملک تجربہ حاصل کرنے کے خلاف نہیں ہے، اس کے برعکس ملک اس کی حمایت کرتا ہے۔

ترکیہ  سائنس اور ٹیکنالوجی میں عروج پر ہے، صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ یہ جغرافیہ ایک بار پھر سائنس اور ٹیکنالوجی کے اہم مراکز میں سے ایک بن جائے گا۔

 

Read Previous

ترکیہ نے فروری 2023تک 50لاکھ طلباء کو مفت کھانا فراہم کرنے کا اعلان کردیا

Read Next

ترک سفارت خانے اور ترک معارف فاونڈیشن کی طرف سےنمل یونیورسٹی کو کتابوں کا عطیہ

Leave a Reply