turky-urdu-logo

استنبول: چھالیہ لانے والے گرفتار پاکستانی کو عدالت نے رہا کر دیا

بے خبری میں چھالیہ لے جانے والا پاکستانی شخص ترک جیل سے رہا ہو گیا

پاکستانی وزارت خارجہ، سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل کی کوششیں رنگ لائیں ۔ استنبول عدالت نے گرفتار محمد اویس کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے۔

لاہور کے رہائشی محمد اویس چھٹیاں گزارنے ترکیہ جا رہے تھے   اور اپنے ٹور آپریٹر کے لیے بطور تحفہ چھالیہ کے دو پیکٹ اپنے ساتھ لے گئے۔ ان کے وکیل نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ محمد اویس لا علمی میں چھالیہ اپنے ساتھ لے آئے تھے۔ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ ترکیہ میں چھالیہ ممنوعہ اشیا میں شامل ہے ۔

خیال رہے کہ ترکیہ میں چھالیہ ممنوعہ اشیاء میں شمارکی جاتی ہے اور اس پر کم ازکم 5 سال قید کی سزا ہے۔
اویس کی رہائی کا سن کر ان کے خاندان نے پاکستانی وزارت خارجہ، سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی شہری محمد اویس کو چھالیہ لانے پر 15 ستمبر کو استنبول ائیر پورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اور ترک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا

Read Previous

پاکستان:شاہینوں کی اونچی اڑان، فائنل میں انٹری

Read Next

ترک ریاستوں کی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے صدر ایردوان ازبکستان روانہ

Leave a Reply