turky-urdu-logo

ترکیہ کا ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے بڑا اقدام، ماہرین کی سہولت کے لیے ٹیک ویزہ متعارف

ترکیہ، جو دنیا کا نیا تخلیقی مرکز بننے کی جانب گامزن ہے، ٹیکنالوجی کے شعبے میں نت نئی تخلیق کر کے ٹیکنالوجی ماہرین اور باصلاحیت اسٹارٹ اپس کو ترکیہ کے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کا حصہ بننے کی دعوت دے رہا ہے۔

ترکیہ اپنی منفرد تاریخ، شاندار ثقافت اور دلکش فطرت کے ساتھ ساتھ جدید زندگی کے تمام مواقع فراہم کر رہا ہے۔

ترکیہ ٹیک ویزا ایک خصوصی پروگرام ہے جو ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت رکھنے والے ماہرین، جدید کاروباری ماڈلز اور ٹیکنالوجی پر مبنی تحقیقات کرنے والے اسٹارٹ اپس کے لیے بنایا گیا ہے۔

ترکیہ ٹیک ویزا کے تحت ماہرین اور اسٹارٹ اپس کو بے شمار مراعات اور مواقع فراہم کیے جائیں گے تا کہ وہ ترکیہ کے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کا حصہ بن کر اپنی خدمات سرانجام دیں سکیں۔

ترکیہ ٹیک ویزا حاصل کرنے والے ماہرین کو دیگر مراعات حاصل ہوں گی جن میں 3 سال کام کی اجازت، رہائش کے آسان مواقع، آمدنی ٹیکس اور کارپوریٹ ٹیکس سے چھوٹ، مکمل مفت صحت بیمہ، وینچر کیپیٹل سرمایہ کاری اور منصوبہ بندی کی مالی معاونت سمیت دیگر مراعات شامل ہیں۔

ترکیہ ٹیک ویزا ان تمام ٹیکنالوجی ماہرین کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو بین الاقوامی ٹیک کمپنیز میں کام اور بین البراعظمی منصوبوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

Read Previous

امریکا کا حماس کے حامیوں کے ویزے اور گرین کارڈ منسوخ کرنے کا اعلان

Read Next

نمل یونیورسٹی کے طلباء کا ترکیہ ایکسچینج پروگرام کے تحت ڈوزجے یونیورسٹی جانے سے قبل ترکیہ کے سفارت خانے کا دورہ

Leave a Reply