turky-urdu-logo

غیر ملکی میڈیا صدرایردوان کو نہیں ڈرا سکتا،ترکیہ

ترکی نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے کور کارٹون کی مذمت کی جس میں ملک کے 14 مئی کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے بعد صدر رجب طیب ایردوآن کی توہین کی گئی تھی۔

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے میگزین کو "رڈی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ بلکل پاگل ہو چکا ہے، تبھی اس قسم کی حرکتیں کر رہا ہے۔ ان حرکتوں کا یہی مطلب نکلتا ہے کہ ترکیہ "صحیح راستے پر گامزن ہے۔ برائی کبھی کبھی سچ کو سامنے لے آتی ہے۔

ٹویٹر پر، انہوں نے مزید کہا کہ آپ فکر نہ کریں ہماری قوم آپ کو بہترین جواب، بلند آواز کے ساتھ، 28 مئی کو دے گی۔

قالن کے تبصرے اس وقت سامنے آئے جب چارلی ہیبڈو نے اپنے سرورق پر ایک باتھ ٹب میں ایردوان کا ایک کارٹون رکھا تھا، جس میں 1978 میں مقبول گلوکار کلاڈ فرانکوئس (کلوکلو) کی غسل کے دوران بجلی کے جھٹکے سے موت کا ذکر کیا گیا تھا۔ایردوان کا حوالہ دیتے ہوئے، اس نے کہاکہ "کلوکلو کی طرح، صرف قسمت ہی ہمیں اس سے بچائے گی۔”

کمیونیکیشنز کے ڈائریکٹر فرحتین التون نے بھی میگزین پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ  کہ عالمی میڈیا میں اشتعال انگیزی،  توہین کے سب سے اہم مراکز میں سے ایک، بدصورت اشاعت چارلی ہیبڈو نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہمارے صدر کے تازہ ترین اخلاقی اور غیر انسانی خاکے سے کتنا مکروہ ہے۔

التون نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ 14 مئی کے انتخابات میں ایردوان کی "زبردست کامیابی” نے "عزت سے محروم ان لوگوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

التون نے میگزین اور اس کے لوگوں سے کہا کہ چاہے آپ کچھ بھی کریں، آپ رجب طیب ایروان کو ڈرا نہیں سکتے۔ آپ ہمیں ہمارے راستے سے نہیں ہٹا سکتے۔

لاکھوں ووٹروں نے 14 مئی کو ملک کے صدر اور اس کی 600 نشستوں والی پارلیمنٹ کے ارکان کو منتخب کرنے کے لیے انتخابات میں حصہ لیا۔

ایردوان کے عوامی اتحاد نے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کر لی ہے، جبکہ صدارتی دوڑ 28 مئی کو دوسرے راؤنڈ کے رن آف کی طرف بڑھ رہی ہے، حالانکہ ایردوان نے پہلے راؤنڈ میں برتری حاصل کی تھی۔

ایردوان اور ان کے قریب ترین حریف، مرکزی اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) کے رہنما اور چھ جماعتی اپوزیشن نیشن الائنس کے مشترکہ امیدوار کمال کلیچدار اولو کا مقابلہ دوسرے راؤنڈ میں ہوگا۔

 

Read Previous

ترک پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

Read Next

ترک جنگی جہاز ٹی سی جی انادولو کی سیر

Leave a Reply