
ترکیہ نے فروری 2023تک 50لاکھ طلباء کو مفت کھانا فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
ترک وزیر تعلم محمود اوزیر نے کہا ہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کیساتھ مل کر ہم 6 فروری 2023 سے 50 لاکھ طلباء کو مفت کھانا فراہم کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی 15لاکھ طلباء کو مفت کھانا فراہم کر رہے ہیں۔
ترکیہ بین الاقوامی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ مل کر کھانے کے اخراجات برداشت نہ کر پانے والے طلباء تک مفت کھانا فراہم کرنے میں مدد کر رہا ہے۔
ڈبلیو ایف پی کا کہنا ہے کہ ہر روز، دنیا بھر میں لاکھوں بچے بھوکے سکول جاتے ہیں اور پورا دن خالی پیٹ کے ساتھ گزارتے ہیں، جس سے ان کی توجہ اور سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔
بین الاقوامی ادارہ اور ملکوں کے ساتھ مل کر پائیدار قومی اسکول فیڈنگ پروگرام ترتیب دے رہا ہے۔
صرف 2020 میں، دنیا بھر میں تقریباً 15 ملین بچوں نے ڈبلیو ایف پی کی مدد کے ذریعے کھانا اور ناشتہ حاصل کیا۔
ڈبلیو ایف پی کا کہنا ہے کہ اسکول فیڈنگ پروگرام کے فوائد کی ایک وسیع رینج ہے، بنیادی طور پر سکول چھوڑنے کی حوصلہ شکنی اور والدین کو دوپہر کے کھانے پر خرچ کرنے سے نجات دلانا، ہمارا اہم مقصد ہے۔