
ترک بروڈ اینڈ کمیونو ٹیز کے ہیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترک اسکالر شپ دنیا کی بہترین اسکالر شپس میں سے ایک ہے جو دنیا کے سب سے بڑے ممالک سے درخواستیں وصول کرتا ہے۔
233 طلبا جو دارالحکومت انقرہ اور وسطی کرکیلے صوبے میں ویلکم ٹو ترکی اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں ان سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ ایرن نے انہیں وائے ٹی بی کی طرف سے حاصل ہونے والی 170،000 درخواستوں میں سے کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
انکا کہنا تھا کہ عام حالات میں ہم نے آپکو ستمبر 2020 تک ترکی لے آنا تھا اور یہ پروگرام اس وقت شروع ہو گیا ہونا تھا۔ لیکن کورونا وائرس کے باعث ہم ایسا نہیں کرسکے اور آپکو آن لائن تعلیم دینا شروع کر دی۔
اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ پروگرام میں 55 ممالک کے بین الاقوامی طلبہ موجود ہیں ایرن کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ اس پروگرام میں شامل ہونے والے طلبہ ترک زبان کو تھوڑا بہت جانتے ہیں جسکے لیے انہیں آن لائن کلاسز میں پریشانی اْ ٹھانی نہیں پڑی۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ اب دو ماہ کا ایک ترک کورس بھی کریں گے جس سے انہیں کافی مدد ملے گی۔
ہم آپکو ترکی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ترکی کی اسکالرشپس دنیا کے بہترین اسکالرشپ پروگرام میں سے ایک ہیں۔ہر سال دنیا کے بہترین ممالک سے اسکالرشپ کی درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔
آپ کا مقصد جو بھی ہو آپ جس پر بھی یقین رکھتے ہوں اسے حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں۔اگر آپ یہاں کامیاب ہوئے تو یونیورسٹی کے اندر اور یونیورسٹی کے باہر بہت سے مواقع آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔
ترک اسکالرشپ:
ترکی کی طرف سے فراہم کردہ اعلی تعلیمی اسکالرشپ پروگراموں کو 2012 میں ترکی اسکالرشپ کے نام سے شروع کیا گیا۔
178 ممالک سے 165،000 سے زائد درخواستیں 2021 میں موصول ہوئیں۔
ترکی میں تقریبا 15،000 بین الاقوامی طلبہ اس وقت تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ 2021 میں 3000 طلبہ گریجویٹ ہوئے تھے۔
گریجویٹ ہونے والے بین الاقوامی طلبہ نے انقرہ میں اپنی ڈگریاں حاصل کی۔