turky-urdu-logo

پولینڈ کے میزائل حملے کا الزام روس پر لگاناکشیدگی میں اضافہ کرئے گا،صدر ایردوان

ترک صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ پولینڈ پر ہونے والے میزائل حملے کے باعث روس پر انگلیاں اٹھانے سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا۔

انڈونیشیا میں G-20 بالی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہمیں روس کے بیان کا احترام کرنا چاہیے۔

روس کا کہنا ہے کہ اس حملے سے اسکا کوئی تعلق نہیں اور ہمیں چاہیے کہ ہم اسکی بات پر یقین کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ معلوم کرنے کے بعد کہ میزائل روسی ساختہ نہیں ہے روس پر انگلیاں اٹھانے سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

صدر ایردوان کا یہ تبصرہ پولینڈ پر ایک مشتبہ میزائل حملے کی اطلاعات کے بعد آیا ہے جس میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

استنبول اناج کے معاہدے پر صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی وہ بالی سے واپس آئیں گے، وہ اپنے روسی ہم منصب سے اناج کے معاہدے میں کم از کم ایک سال کی توسیع کے بارے میں بات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کھاد اور امونیا کی نقل و حمل پر بھی بات چیت کریں گے۔

ترکیہ، اقوام متحدہ، روس اور یوکرین نے 22 جولائی کو استنبول میں ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت یوکرین کے بحیرہ اسود کی تین بندرگاہوں سے اناج کی برآمدات دوبارہ شروع کی گئی، جو فروری میں روس-یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد روک دی گئی تھیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق، یکم اگست سے یوکرین سے 10 ملین ٹن سے زیادہ اناج برآمد کیا جا چکا ہے۔

Read Previous

ترک صدر کی سعودی ولی عہد سمیت دیگر رہنماوں سے ملاقات

Read Next

پولینڈ میں گرنے والا میزائل یوکرینی فوج نے داغا تھا، امریکی حکام

Leave a Reply