turky-urdu-logo

استنبول کی فتح بے مثال قربانیوں اور پختہ عزم کا نتیجہ ہے، صدر ایردوان

صدر ایردوان نے   اتاترک ہوائی اڈے پر فتح استنبول کی 569 ویں سالگرہ کی تقریب   میں شرکت کی

تقریب  سے خطاب   کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا   کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک  شمالی شام میں آپریشن جاری رکھیں گے

صدر کا کہنا تھا کہ "ہم شمالی شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ  رہے ہیں  اور ہم یہ  جنگ  اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک انہیں جڑ سے اکھاڑ  نہیں پھینکیں گے ۔

ترکی نے اتوار کے روز استنبول پر عثمانی فتح کی 569 ویں سالگرہ  منائی اور اسے ایک نئے دور کی  شروعات قرار دیا۔

صدر ایردوان  نے  خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ استنبول کی فتح  دانشمندانہ منصوبوں، عظیم کوششوں، ہنر مندانہ تیاریوں، بے مثال قربانیوں اور پختہ عزم کا نتیجہ ہے۔

تقریب کے دوران اتاترک ایئرپورٹ نیشن گارڈن میں پہلا پودا لگانے کی تقریب کا  بھی انعقاد کیا گیا۔ صدر ایردوان نے گارڈن میں پہلا پودا لگایا ۔

استنبول شہر کا  1453 میں عثمانی سلطان محمد ثانی کی فتح سے پہلے تاریخ میں 28 بار محاصرہ کیا گیا ۔

 

Read Previous

ترک خاتون ویٹ لفٹر نے یورپی چیمپیئن شپ میں 3 گولڈ میڈل حاصل کیے۔

Read Next

وزیر اعظم پاکستان کل ترکی کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہونگے

Leave a Reply