ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ یونان کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کسی صورت نہیں کئے جائیں گے جب تک یونان سے ایماندار قیادت سامنے نہیں آتی۔
صدر نے استنبول میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ یونان اب اپنا راستہ ناپے،ہم نے اپنا رد عمل سامنے رکھ دیا ہے،یونان کے درست سیاسی موقف اپنانے تک میں ان سے ملاقات نہیں کروں گا اور نہ ہی اس کے ساتھ اس سال اعلی اسٹریٹجیک تعاون کونسل کے اجلاس منعقد ہوگا جو کہ میرے ردعمل کا برملا اور واضح اظہار ہے ۔
دریں اثنا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی انقرہ آمد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہم دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کریں گے ،ہم سعودی عرب سے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتےہیں جن کے لیے یہ دورہ اہمیت کا حامل ہوگا۔
															