turky-urdu-logo

ترکی موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،نائب وزیر خارجہ

ترکی کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

نائب وزیر خارجہ یاووز سیلم کرن نے دنیا کی پہلی اقتصادیات اور موسمیاتی تبدیلی کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ صرف تب ممکن ہے جب تک ہم کائنات کو ایک جامع نقطہ نظر سے دیکھیں۔

ترکی میں سبز تبدیلی، مسائل اور مواقع” کے عنوان سے ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں بہت مخلص ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ترکی موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے کے لیے سنجیدہ منصوبوں پر کام کر رہا ہے، کرن نے کہا کہ ملک 2053 میں صفر کے اخراج کے ہدف کے لیے تیاری کر رہا ہے۔

صفر فضلہ کے موضوع پر، انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ترکی میں 35 فیصد فضلہ ری سائیکل کیا جاتا ہے، جو صفر فضلہ کے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے۔

Read Previous

چین کا افغانستان کی بھرپور حمایت کا اعلان

Read Next

ترک دفاعی کمپنی راکٹ سان نے کروز میزائل "کیکر” کی تصویر جاری کر دی

Leave a Reply