turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی پاکستان، ایران اور آذربائیجان کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں، خطے میں اتحاد، ترقی اور استحکام کے فروغ پر اتفاق

رجب طیب ایردوان نے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان، ایران اور پاکستان کے رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی تعاون، تجارت، توانائی، سلامتی اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی ملاقات

صدر ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ترکیہ-آذربائیجان شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

صدر ایردوان نے زور دیا کہ،ترکیہ اور آذربائیجان ایک قوم، دو ریاستیں ہیں۔ ہم ہر چیلنج میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر صدر علییف نے کہا کہ،خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے ترکیہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ہم باہمی تعلقات کو ہر شعبے میں مزید وسعت دیں گے۔

صدر ایردوان اور ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کی پہلی باضابطہ ملاقات

خانکندی میں صدر ایردوان نے ایران کے نئے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے خصوصی ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات، سرحدی تعاون، علاقائی ترقی اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔

ترک صدر نے ایرانی انتخابات میں ڈاکٹر پزشکیان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ،ہم ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو ہر میدان میں آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ خطے میں امن اور استحکام کے لیے قریبی تعاون ہماری مشترکہ ترجیح ہے۔

ایرانی صدر نے کہاکہ،ایران اور ترکیہ کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں، ہم اقتصادی تعاون کو وسعت دے کر عوام کی فلاح کو یقینی بنائیں گے۔

صدر ایردوان اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات

صدر ایردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور ثقافتی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر صدر ایردوان نے کہاکہ،پاکستان ترکیہ کا قریبی دوست اور برادر ملک ہے۔ ہم ہر شعبے میں تعاون بڑھائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ،پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ہمارا تعلق اعتماد، بھائی چارے اور تعاون پر مبنی ہے۔ ہم اسے مزید مستحکم کریں گے۔

ترکیہ کی خطے میں سرگرم سفارت کاری

صدر ایردوان کی ان اہم ملاقاتوں میں باہمی اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے، دفاعی تعاون بڑھانے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

Read Previous

حجاب، حوصلہ اور خواب – ایک ترک ماں کی بیٹی کے ساتھ گریجویشن کی کہانی

Read Next

ای سی او اجلاس میں خطے کی ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور اقتصادی تعاون پر اتفاق، صدر ایردوان کی اہم ملاقاتیں، خانکندی میں تاریخی چہل قدمی

Leave a Reply