turky-urdu-logo

مذاکرات کا اگلا دور آرمینیا کے دارلحکومت یریوان میں ہونا چاہیے،ترک وزیر خارجہ

ترکیہ نے آرمینیا کو تعلقات کی بحالی کیلئے جاری مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کی پیشکش کردی۔

ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ آرمینیا اندرونی دباو کی وجہ سے اس کیلئے تیار نہیں ہے۔

وزیر خارجہ نے یہ بات آسٹریا میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتائی، انہو ں نے کہا کہ  ہماری خواہش ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور آرمینیا کے دارلحکومت یریوان میں ہو۔

لیکن کیوںکہ آرمینیائی باشندے اس عمل پر منقسم ہیں اسی لیے مذاکرات کے خلاف کچھ انتہا پسند گروہوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔

اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ انقرہ آذربائیجان کے ساتھ ان مذاکرات کے ہر مرحلے پر مشاورت کر رہا ہے۔

اسکے علاوہ ہم آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کی بھی حمایت کرتے ہیں۔

Read Previous

مناسک حج کا آغاز کل سے ہوگا، رواں سال 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے

Read Next

صدر ایردوان 19 جولائی کو ایران کا دورہ کریں گے

Leave a Reply