turky-urdu-logo

ترکیہ عالمی اقتصادی بحران کو اپنے حق میں استعمال کرنے والا واحد ملک ہے، صدر ایردوان

ترک صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی بحران کو اپنے حق میں استعمال کرنے والا واحد ملک ترکیہ ہے

صدر نے دارلحکومت انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   ترکیہ عالمی معیشت کو درپیش مسائل  سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے

صدر نے اپنے ملک ترکیہ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ان تمام مسائل کے  باوجود ترقی  کی راہ پر گامزن رہا ہے

انہوں نے کہا کہ حکومت عالمئ بحران سے ترکیہ  کی معیشت پر پڑنے والے اثرات سے بخوبی آگاہ ہے

صدر ایردوان نے اعتراف کیا کہ ملک کو افراط زر اور شرح سود سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔

تاہم ترکیہ ان تمام چیلنجز سے نمٹنے کی پوزیشن میں ہے

انہوں نے کہا کہ ’’ہم اپنے ملک کو، جس نے جمہوریت اور ترقی کی راہ پر خود کو منوایا  ہے   ایک بار پھر گمراہ ہونے اور اپنے مقاصد سے دور ہونے کے متخمل نہیں  ہو سکتے ۔

Read Previous

ترکیہ کے اکنجی ڈرون طیارے کے نئے کامیاب تجربات کر لئے گئے

Read Next

استنبول میں شدید بارشوں سے نظام ِ زندگی درہم برہم

Leave a Reply