turky-urdu-logo

ترکیہ چناکلے فتح کی 108 ویں سالگرہ منا رہا ہے

ترکیہ نےچناکلےکی فتح اور شہداء کا دن منایا، جو پہلی جنگ عظیم کے دوران 1915 کی فتح کی سالگرہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

صد ر ایردوان کا کہنا تھا کہ چناکلے کی فتح بہادری کا ایک عظیم اور تاریخی استعارہ ہے، جس میں ترک قوم نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے یہ ثابت کیا کہ وہ اپنی آزادی سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

لڑائیوں میں مارے جانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے ثابت کیا کہ کس طرح قوم مشکل وقت میں ساتھ کھڑی ہوتی ہے، اور دشمن کو شہیدوں کے خون سے سیراب ہماری سرزمین پر قدم جمانے کی اجازت نہیں دیتی۔

انکا کہنا تھا کہ ہم اپنی شاندار تاریخ کی حفاظت کریں گے، جو بڑی بہادری اور حوصلے کے ساتھ لکھی گئی ہے، اور ہم چناکلے کے جذبے کو زندہ و تابندہ رکھنے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

شمال مغربی ترکیہ  میں واقع چناکلے میں یادگاری تقریبات کا آغاز ہفتہ کو علی الصبح ترک پرچم لہرانے کے ساتھ ہوا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 18 مارچ کو چناکلے کی فتح اور شہداء کے دن کی 108 ویں برسی پر، ہم اپنے شاندار آباؤ اجداد کو یاد کرتے ہیں، خاص طور پر اپنے کمانڈر انچیف، غازی مصطفی کمال اتاترک، جنہوں نے چناکلے کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔.

وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم غازی مصطفیٰ کمال اتاترک اور ان کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ہماری آزادی اور مستقبل کے لیے چناکلے میں اپنی جانیں دیں، اور ہم  اپنے تمام شہداء کے لیے رحمت کی دعا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پہلی جنگ عظیم کے دوران سلطنت عثمانیہ میں گیلیپولی مہم میں 106 سال قبل دنیا کی سب سے خوفناک لڑائیوں میں دسیوں ہزار فوجی مارے گئے تھے۔

یہ لڑائی 25 اپریل 1915 سے 9 جنوری 1916 کے درمیان ہوئی۔

برطانیہ اور فرانس اپنے اتحادی روس کو محفوظ بنانا چاہتے تھے، کیونکہ جزیرہ نما گیلیپولی اس وقت کی روسی سلطنت کو سمندری راستہ فراہم کرتا ہے۔

ان کا مقصد سلطنت عثمانیہ کے دارالحکومت استنبول پر قبضہ کرنا تھا۔

ترکوں نے بحری حملے کو پسپا کر دیا، اور آٹھ ماہ تک جاری رہنے والی کارروائی کے دوران دونوں طرف سے بہت زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

جب زمینی مہم بھی ناکام ہوئی تو حملہ آور فوجیں پیچھے ہٹ گئیں۔

اتحادی افواج کے خلاف فتح نے ترک فریق کے حوصلے بلند کیے، جس نے پھر 1919-1922 میں آزادی کی جنگ چھیڑی، اور بالآخر 1923 میں پرانی سلطنت کی راکھ سے ایک جمہوریہ تشکیل دیا۔

Read Previous

متحدہ عرب امارات رمضان سے قبل ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے لیے 200 ٹن کھجوریں بھیجے گا

Read Next

ترکیہ یورپی ممالک کی جانب سے دی گئی چناکلے رپورٹ کو مسترد کرتا ہے ۔ترک وزارت خارجہ

Leave a Reply