turky-urdu-logo

ترکیہ کی شام کی صورتحال پر گہری نظر ہے: صدر ایردوان

صدارتی محل انقرہ میں مونٹینیگری کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ” ترکیہ نے شام کی صورتحال پر گہری نظر رکھی اور اِس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔”

اُنہوں نے مزید کہا کہ ” انقرہ شام کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور شامی عوام کے جائز مطالبات کی بنیاد پر ایک معاہدے کے تحت شام میں عدم استحکام کے خاتمے کی امید رکھتا ہے۔”

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ "انقرہ خطے میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہے۔”

واضح رہے کہ مونٹینیگرو کے صدر یاگوو میلاتووچ نے انقرہ کا سرکاری دورہ کیا اور صدر ایردوان کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر تبادلہ خیال بھی ہوا، جِس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Read Previous

What are the Top Adult Webcam Websites?

Read Next

پاکستان فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ‘خیراتی بازار’ کا افتتاح

Leave a Reply