turky-urdu-logo

ترکیہ عالمی بحرانوں کو بہترین انداز سے سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے،صدر ایردوان

صدر ایردوان نے استنبول میں ترک کنفیڈریشن آف ایمپلائر ایسوسی ایشنز (TISK) کے زیر اہتمام مشترکہ ڈائیلاگ فورم سے خطاب کیا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ TISK، جو کہ بہت سے ملکی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ملازموں  کے حقوق اور مفادات کا دفاع کرتی ہے، ترکیہ میں بھی مزدوروں کے امن کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

صدر ایردوان نے نوٹ کیا کہ کنفیڈریشن، اپنی 21 رکنی  ایسوسی ایشنز کے ساتھ معیشت کے مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہے۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترک کنفیڈریشن آف ایمپلائر ایسوسی ایشن نے  کم از کم اجرت کے مذاکرات کے دوران کافی تعمیری موقف کا مظاہرہ کیا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جیسے جیسے ترکیہ کی معیشت بڑھے گی، تمام 85 ملین، ملازمین  سے لے کر ریٹائرڈ، سرکاری ملازمین، کسانوں اور کاریگر اس اضافی قدر سے مستفید ہوں گے ۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ ترکیہ کامیابی کے ساتھ عالمی بحرانوں کو سنبھال رہا ہے اور اپنے اہداف کی طرف بڑھ رہا ہے۔

 

Read Previous

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی صدر ایردوان سے ملاقات

Read Next

ٹکا اسلام آباد کے کو آرڈینیٹر کی مردان کے کمیشنر سے ملاقات

Leave a Reply