turky-urdu-logo

ترکیہ ایک خود مختار ملک ہے اور اپنا ویژن خود واضح کرنا جانتا ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکیہ اپنا ویژن خود واضح کرنے والا ملک ہے اور اس سمت میں عزم کے ساتھ ضروری اقدامات اٹھا رہا ہے۔

صدر ایردوان نے  ان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔

صدر ایردوان نے  کہا کہ ماضی میں اس ملک کو  اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں لیکن انہوں نے ایک ایک کرکے ان تمام رکاوٹوں کو دور کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اپنا ویژن خود واضح کرنے والا ملک اور اس سمت میں عزم کے ساتھ ضروری اقدامات اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ ایک ایسی ریاست بن چکا ہے جو تعلیم سے لے کر صحت تک، سلامتی سے لے کر انصاف تک، نقل و حمل سے لے کر توانائی تک، شہری منصوبہ بندی سے لے کر سماجی مدد تک ہر شعبے میں اپنے مضبوط انفراسٹرکچر کے ساتھ اپنے مقاصد حاصل کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  ترکیہ کی ابھرتی طاقت نےاسے مزید طاقتور ملک بنادیا ہے، اب ترکیہ  دنیا کی 10 ترقی یافتہ ریاستوں میں اپنا ممتاز مقام حاصل کرنے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔

Read Previous

چین کا عالمی سطح اور خطے میں بڑھتا ہوا اثرو رسوخ، امریکہ اور برطانیہ خوفزدہ

Read Next

کیا خضر سچ مُچ ہمارے ہمسفر تھے؟

Leave a Reply