
ترکی کے شہر استنبول میں دنیا بھر سے نوجوان صحافیوں کے لیے بین الاقوامی میڈیا ٹریننگ پروگرام شروع ہو چکاہے
ترک سرکاری نشریاتی ادارے انادولو ایجنسی نیوز اکیڈمی، آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) اور ترکی کی وزارت برائے نوجوانان و کھیل کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی میڈیا ٹریننگ کیمپ کا مقصد نوجوانوں کو صحافت، میڈیا اور یوتھ لیڈرکے طور پر ان کے کردار کے اہم زاویوں سے آشنا کرنا ہے ۔
ترکی، پاکستان، انڈونیشیا، عراق، مصر اور ازبکستان سمیت او آئی سی کے رکن ممالک سے کل 50 نوجوان استنبول میں منعقدہ اس ٹریننگ پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس پروگرام میں نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر کرائسز مینجمنٹ، پوڈ کاسٹ، فیک نیوز، مواد کی تیاری اور ویڈیو جرنلزم جیسے موضوعات پر تربیت دی جا رہی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انادولو ایجنسی کی نیوز اکیڈمی کے مینیجر نے کہا کہ ان کا مقصد ایجنسی کے صحافت میں 102 سالہ تجربے کو نوجوانوں تک پہنچانا ہے۔
یہ ٹریننگ پروگرام 8 جون تک جاری رہے گا۔