ترک وزیر دفاع نے ایجیئن اور بحیرہ روم کو "دوستی اور یکجہتی کا سمندر” بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیر دفاع حلوصی آقار نے اپنے یونانی ہم منصب نکولاؤس پیناگیوتوپولس کے ساتھ زلزلے سے متاثرہ جنوبی صوبہ حطائے میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اپنے پڑوسی یونان کے ساتھ اچھے تعلقات کے لیے "کوشش” کر رہا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان کچھ مسائل ہیں، آقار نے نوٹ کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور یونان پرامن طریقے، باہمی احترام اور بات چیت کے ذریعے اتحاد کے جذبے کے ساتھ ان مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ باہمی طور پر فائدہ مند ہوگا۔
اپنی طرف سے، پیناگیوتوپولس نے بھی دوطرفہ تعلقات میں استحکام قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ زلزلے جیسے سانحات سے پتہ چلتا ہے کہ یونان اور ترکیہ کے درمیان موجودہ مسائل "کتنے چھوٹے” ہیں۔
6 فروری کو ترکیہ کے 11 صوبوں میں 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلے آئے۔ ترکیہ میں تقریباً 1کروڑ 40 لاکھ افراد زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں۔
دنیا کو حال ہی میں سیکورٹی کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک کو ایسے سیکورٹی چیلنجز کے خلاف مل کر کام کرنا چاہیے۔
