turky-urdu-logo

ترکیہ نے مقامی تیار کردہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، گوکدوگان کا کامیاب تجربہ کر لیا

مقامی ساختہ فضا سے فضا سے  مار کرنے والا میزائل گوکدوگان کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا

یہ میزائل راڈار سے بچ کر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔گوکدوگان اس سال ترک مسلح افواج کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ترک وزیر دفاع  اسماعیل دیمیر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر گوکدوگان میزائل کے بارے میں  کہا ہے کہ ٹوبی تاک  (دفاعی صنعت ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ) کے دائرہ کار میں مختلف تجربات کیے گئے جن میں کامیابی ھاصل ہوئی ہے۔

"انہوں نے کہا کہ یہ میزائل خفیہ ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنا سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضا سے فضا سے  مار کرنے والا میزائل گوکدوگان اپنے فرائض منصبی کے لیے تیار ہے

ہم اس سال بوزدوگان اور گوکدوگان میزائل ترک مسلح افواج کو فراہم کریں گے۔ میں ہر اس شخص کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس کی تیاری میں حصہ لیا

ترکیہ ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو جدید ٹیکنالولی سے لیس فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل رکھیتے ہیں

Read Previous

نیکی کرنے میں ہمیشہ جلدی کرو، حج ویسے ادا کرنا جیسے اللہ کے رسول ﷺ نے ادا کیا،خطبہ حج

Read Next

روسی صدر 19 جولائی کو ایران جائیں گے، ترک اور ایرانی ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے

Leave a Reply