turky-urdu-logo

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن مذاکرات قابل تحسین ہے، ترک وزارت خارجہ

ترکی نے آذربائیجان-آرمینیا کے رہنماؤں اور یورپی کونسل کے سربراہ کی اس ہفتے ملاقات کے دوران امن معاہدے کی جانب پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف، آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان اور یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے بدھ کو برسلز میں بات چیت کی۔
انقرہ نے گذشتہ روز جاری ہونے والے وزارت خارجہ کے بیان میں آذربائیجان اور آرمینیا کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ وزراء خارجہ کو امن معاہدے کی تیاری شروع کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اپریل کے آخر تک ایک مشترکہ سرحدی کمیشن کے قیام کے معاہدے پر عمل کرنے کی ہدایت کریں گے۔ جبکہ ترکی خطے میں امن اور استحکام کے قیام کی کوششوں کی حمایت اور فعال طور پر تعاون کرتا ہے۔
آذربائیجان-ارمینیا صدور کے درمیان 5گھنٹےکی طویل ملاقات کے بعد، مشیل نے اعلان کیا کہ علی یوف اور پشینیان نے امن مذاکرات کے لیے ایک “ٹھوس عمل” شروع کرنے پر اتفاق کیا اور “بہت زیادہ پیش رفت” ہوئی ہے۔

Read Previous

استنبول میں ترکی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے دفاع کا سہہ فریقی اجلاس

Read Next

پاکستان نے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

Leave a Reply