ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے سعودی دارالحکومت ، ریاض میں منعقدہ "شام اجلاس” کے موقع پر اہم سفارتی ملاقاتیں کیں ہیں۔
ترکیہ کی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ، وزیر خارجہ خاقان فیدان نے اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے ساتھ ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ ، خاقان فیدان نے یورپی یونین کی نمائندہ برائے امورخارجہ و سلامتی پالیسی، کایا کالاس اور امریکہ کے نائب مشیر برائے سیاسی امور جان باس کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں شام کی صورتحال سمیت خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
یہ اجلاس ترکیہ، سعودی عرب، یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان اہم سفارتی روابط کو فروغ دینے اور خطے میں جاری تنازعات کے حل کے لیے تعاون بڑھانے کا ایک اہم موقع تھا۔
