
ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کی میزبانی میں آج انقرہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں ترکیہ، اردن اور شام کے وزرائے خارجہ خطے کی حالیہ پیش رفت اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس اجلاس میں اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی اور شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی بھی شرکت کریں گے۔
اس اجلاس میں شام میں امن و استحکام کے قیام کے لیے شامی حکومت کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا جائے گا۔ ترک وزیر خارجہ اس بات پر بھی زور دیں گے کہ اسرائیل کو خطے کی اقوام کے خلاف اپنی جارحانہ پالیسی ترک کرنی چاہیے، اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے قریبی تعاون پر انحصار کرنا چاہیے۔