turky-urdu-logo

ترکیہ انتخابات: لبنان میں پولنگ کا عمل جاری

بیرون ملک  ترکیہ کے صدارتی و پارلیمانی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے لبنان میں رہنے والے ترک شہریوں نے بھی پولنگ اسٹیشن کا رخ کر لیا ہے۔لبنان میں موجود تقریباً  8 ہزار سے زائد ترک شہری7 مئی تک انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔

لبنان میں ترک شہریوں کے لیے یہ عمل سات دن تک 7 مئی تک  مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔

لبنان میں ترک سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے اپنی تمام تیاریاں کر لی ہیں تاکہ ہمارے شہری محفوظ طریقے سے ووٹ کاسٹ کر سکیں۔”

جبکہ ترکیہ میں انتخابات کی ووٹنگ 14 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔

بیلٹ پیپر پر ووٹرز مندرجہ ذیل ترتیب میں چار صدارتی امیدواروں ،صدر رجب طیب ایردوان  (دوبارہ انتخاب کے خواہاں)، محرم انجے، کمال کلچدار اولو، اور سنان اوغان  میں سے انتخاب کریں گے۔اس کے علاوہ ترک پارلیمنٹ کی تمام 600 نشستوں کے لیے 24 سیاسی جماعتیں اور 151 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔

پاکستان میں بھی ووٹنگ کا سلسلہ جلد شروع کیا جائے گا۔

بیرون ملک  تقریباً ساڑھے تین ملین ترک راہند گان رجسٹرڈ ہیں۔

 

Read Previous

پاکستان: معروف صوفی گلوکارہ کی تصویر ٹائمز اسکوائر کی زینت بن گئی

Read Next

ہر سال بیرون ملک  مقیم  10 ہزار نوجوانوں کو وزگار فراہم کیا جائے گا،صدر ایردوان

Leave a Reply