turky-urdu-logo

ترکیہ انتخابات،عالمی میڈیا پر وسیع کوریج

ترکیہ میں ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کو عالمی میڈیا پر وسیع کوریج دی گئی۔

شہ سرخیوں کے ساتھ ترکیہ کےانتخابات  کے بارے میں  یورپ کے کئی نشریاتی اداروں اور اخبارات نے ٹرن آؤٹ کی شرح 85 فیصد سےزہادہ ہونے  کے بارے میں خبر دی اور بیلٹ باکس میں ترک ووٹرز کی دلچسپی کی طرف توجہ  بھی مبذول کروائی ۔

برطانوی اخبار دی گارجین کے صفحہ اول پر انتخابات کے زیادہ ٹرن آؤٹ کے ساتھ منعقد ہونے کا ذکر کا گیا جبکہ اخبار نے اپنے چوتھے اور پانچویں صفحات کو ترکیہ کے انتخابات کے لیے وقف کیا ہے۔

دی انڈیپنڈنٹ اخبار، فرانسیسی چینل فرانس 24، جرمنی میں اخبارات بِلڈ اینڈ ویلٹ اور آسٹریا کے پبلک براڈکاسٹر او آر ایف نے ترکیہ میں انتخابات کے بارے میں اپنی خبریں "ترکیہ انتخابات کے دوسرے راونڈ  میں ” کے عنوان کے ساتھ شئیر کی ہیں۔

بلغاریہ کے نیشنل ٹیلی ویژن (بی این ٹی) کی خبروں میں، "ترکیہ میں ہونے والے انتخابات میں صدر ایردوان اور ان کے حریف، ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے رہنما، کمال کلیچدار اولو  دوسرے راؤنڈ میں مدمقابل ہوں گے۔ دونوں ان میں سے پہلے راؤنڈ میں صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے ضروری 51 فیصد ووٹ حاصل  نہیں کر پائے ہیں ، ک خبریں گردش کر رہی ہیں۔

اطالوی ANSA ایجنسی نے بھی "ترکیہ دوسرے راؤنڈ میں "۔ ایردوان  51 فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکے ” کی سرخی کے ساتھ ترکیہ کے  انتخابات کے نتائج کو پیش کیا ہے۔

بیلجیم کے فرانسیسی زبان کے ہائی سرکولیشن اخبار لی سوئر نے "ترکیہ میں صدارتی انتخابات دوسرے راونڈ  کی  طرف” کی سرخی استعمال کی ہے۔

یونان کے Ta Nea اخبار نے اس بات پر زور دیا کہ دوسرا  راونڈ نتیجے کا  تعین کرے گا۔

اسٹونین پبلک براڈکاسٹنگ (ERR) ادارے نے بھی اس بات پر زور دیا کہ انتخابات  کا نتیجہ دوسرے راونڈ میں متوقع اور ٹرن آؤٹ تقریباً 90 فیصد رہا کی خبر پیش کی ہے۔

پولش نیوز ایجنسی PAP نے انتخابی نتائج کے ساتھ ساتھ ایردوان  اور کمال کلیچدار اولو کی تقاریر اپنے قارئین کے ساتھ شیئر کی ہیں ۔

امریکہ کے معروف اخبارات اور خبر رساں اداروں نے بھی ترکیہ میں ہونے والے انتخابات کو شہ سرخیوں  سے پیش کیا ہے ۔

روسی اخبار Vzglayd نے لکھا ہے کہ  روس نے ان انتخابات کا بہت قریب سے جائزہ لیا ہے۔

بغداد ٹوڈے کی ویب سائٹ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ "ترکیہ میں پہلی بار دوسرے راونڈ   کے انتخابات  ہوں گے۔

فلسطینی پریس نے بھی انتخابات کے  دوسرے مرحلے میں  نتیجہ خیز ہونے سے آگاہ کیا ہے۔

Read Previous

روس یوکرین اناج معاہدے میں 2ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،صدر ایردوان

Read Next

عالمی رہنماؤں کی انتخابی نتائج پر صدر ایردوان کو مبارکباد

Leave a Reply