(رپورٹ: عبید الرحمن ہمدانی)
ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے حوالے سے سپریم الیکشن بورڈ کا فیصلہ سرکاری گزٹ کے دہرائے جانے والے شمارے میں شائع کر دیا گیا ہے۔
سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے حتمی نتائج کے مطابق، درست ووٹوں میں سے صدر رجب طیب ایردوان کو 49.52 فیصد ووٹ ملے جب کہ ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رہنما کمال کلچدار اولو کو 44.88 ووٹ ملے۔ سینان اوعان کو 5.17 فیصد جبکہ محرم انجے کو 0.43 ووٹ ملے ۔

سرکاری گزٹ میں شائع سپریم الیکشن بورڈ کے فیصلے کے مطابق 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں 1 لاکھ 37 ہزار 104 ووٹوں کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔
انتخابات کے سرکاری نتائج کا ٹیبل، جس کا ٹرن آؤٹ 87.04 فیصد تھا، درج ذیل ہے:
