سپریم الیکشن کونسل کے سربراہ احمد ینر نے کہا کہ 14 مئی کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں 50 لاکھ ووٹرز پہلی بار اپنے ووٹ کاسٹ کریں گے۔
حالیہ زلزلے جو صدی کی سب سے بڑی تباہی کی وجہ بنے اور جن میں 50 ہزار سے زائد افرادجاں بحق ہوئے ان کے باوجود ترک عوام اپنے 13 ویں صدرِ مملکت اور پارلیمنٹ کی 600 نشستوں کو منتخب کرنے کے لیے 50 لاکھ نئے ووٹرز پولنگ اسٹیشن کا رخ کریں گے۔
سپریم الیکشن کونسل کے مطابق بیرون ملک رہنے والے ترک شہریوں کی تعداد دو لاکھ 77 ہزار ہے جو 14 مئی کو پہلی بار اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ۔
اگر صدارتی ووٹ دوسرے مرحلے تک جاتا ہے 28 مئی کو 47 ہزار ترک شہری جبکہ 2 ہزار سے زائد بیرون ملک مقیم ترک شہری ووٹ ڈال سکیں گے۔ اور مجموعی طور پر پہلی ووٹ کاسٹ کرنے والوں کی تعداد 64 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔ ترک ووٹرز میں %49.40 تعداد مرد کی ہیں جبکہ %50.60 خواتین ووٹرز کی شرح ہے۔
مزید براں 98 ہزار نابینا افراد اور 31 لاکھ بزرگ شہریوں اس سال ووٹ کاسٹ کریں گے
