turky-urdu-logo

ترکی کسی صورت روس اور یوکرین کے درمیان جنگ نہیں چاہتا، صدر ایردوان

ترک  صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی کسی صورت روس اور یوکرین کے درمیان جنگ نہیں چاہتا  بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ  یہ مسئلہ آپس میں بات چیت سے ہی حل ہو جائے۔

صدر نے طرابزن شہر میں ایک یوتھ فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خواہشمند کبھی نہیں ہو سکتے کیونکہ اس  سےعلاقائی سلامتی کو بھی خطرہ لاحق  ہو گا۔  نیٹو اتحادی ملک کی حیثیت سے  ہم ایسا کبھی  نہیں چاہیں گے ۔ امید ہے کہ ہم اس مسئلے کو بات چیت سے حل کر لیں۔ ”

صدر نے مزید بتایا کہ اس ماہ وہ یوکرین جائیں گے اور جلد ہی روسی صدر بھی ترکی آئیں گے۔

علاوہ ازیں ترک صدر نے متعدد بار  کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے مذاکرات ترکی میں کروانے کے لیے تیار ہیں اور ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Read Previous

پاکستان:وزیر اعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانے کا بل سینیٹ میں پیش

Read Next

فیس بک میسنجر میں اسکرین شاٹ الرٹ کا فیچرجلد متعارف کروا نے کا فیصلہ

Leave a Reply